بھارت، نیپال، بنگلہ دیش میں سیلاب،500افرادہلاک

نیپال کے جنوب سرحدی علاقے کے13 اضلاع میں سب سے زیادہ سیلاب آیا ہے جو بھارتی ریاست بہار کی سرحد سے ملحق ہیں۔ 250 ریلیف کیمپوں میں 2 لاکھ مقیم ہیں

791834
بھارت، نیپال، بنگلہ دیش میں سیلاب،500افرادہلاک

بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد500سے زائدہوگئی ہے جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

نیپال کی وزارت داخلہ کے ترجمان  کے مطابق  سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور110افرادہلاک ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب نیپال کی حکومت متاثرہ افراد تک پہنچنے میں ناکامی پر شدید تنقید کا شکار ہے۔

نیپال کے جنوب سرحدی علاقے کے13 اضلاع میں سب سے زیادہ سیلاب آیا ہے جو بھارتی ریاست بہار کی سرحد سے ملحق ہیں۔ 250 ریلیف کیمپوں میں 2 لاکھ مقیم ہیں۔

 بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں اتوار کو2 بسیں سیلاب میں بہہ گئی تھیں جس کے نتیجے میں46 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ پڑوسی ریاست آسام میں مزید21 افراد ہلاک ہوگئے۔

 بنگلہ دیش میں بارشوں کے باعث 18 بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ بنگلہ دیش کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیرمفضل حسین چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ6روز کے دوران27 افراد ہلاک ہوچکےہیں جبکہ 6 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات میں منتقل کردیا گیا جبکہ 3 لاکھ 68 ہزار افراد کو 970 ریلیف کیمپوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں