بھارت: لینڈ سلائیڈنگ، 2 بسیں 3 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں

شدید مون سون بارشوں کی وجہ سے اُورلا گاوں میں مرکزی شاہراہ  پر مٹی کا تودہ آ گرا، تودے تلے 2 بسیں اور کم از کم 3 گاڑیاں دب گئیں

788947
بھارت: لینڈ سلائیڈنگ، 2 بسیں 3 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں

بھارت کے شمال میں شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے  زمین تلے دبے 6 افراد کی لاشوں کو  ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔

صوبہ ہماچل پردیش  کے حکام میں سے سندیپ کادام  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شدید مون سون بارشوں کی وجہ سے اُورلا گاوں میں مرکزی شاہراہ  پر مٹی کا تودہ آ گرا۔

مٹی کے تودے تلے 2 بسیں اور کم از کم 3 گاڑیاں دب گئی ہیں۔

سندیپ کادام نے کہا ہے کہ بس میں موجود 6 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے اور مزید تلاش و بچاو کا کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے گاوں کے بعض گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔



متعللقہ خبریں