افغانستان: طالبان نے حملہ کر کے 30 شہریوں کو ہلاک کر دیا

طالبان نے افغانستان کے شمالی صوبے ساری پل میں 30 شہریوں کو ہلاک کر دیا

784658
افغانستان: طالبان نے حملہ کر کے 30 شہریوں کو ہلاک کر دیا

طالبان نے افغانستان کے شمالی صوبے ساری پل میں 30 شہریوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ساری پُل کے گورنر محمد ظہیر وحدت نے کہا ہے کہ طالبان نے میر زاولانگ کے علاقے میں حملہ کیا جس میں 30 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

وحدت کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

ان کے مطابق بیسیوں کنبے طالبان کے ظلم سے تنگ آ کر علاقے سے ہجرت کر گئے ہیں اور  تحصیل کے مرکز میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

گورنر محمد ظہیر وحدت نے کہا ہے کہ طالبان کو میر زاولانگ میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے سکیورٹی فورسز سنجیدہ سطح پر کوششیں کر رہی ہیں لیکن کابل سے طلب کردہ اضافی فورسز کے علاقے میں نہ پہنچنے کی وجہ سے پس قدمی پر مجبور ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ علاقے میں آپریشن شروع نہ کروایا گیا تو تحصیل سّید طالبان کی زیر کنٹرول جا سکتی ہے۔

تاہم طالبان کا دعوی ہے ہلاک کئے جانے والے افراد شہری نہیں بلکہ محافظ ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان نے   کل صبح کے وقت میر زاولانگ کے علاقے پر حملہ کر کے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔



متعللقہ خبریں