ہماری تحمل مزاجی کو کمزوری نہ سمجھا جائے: حکومت چین

چينی وزارت دفاع کے ايک ترجمان نے  گزشتہ شب ايک بيان جاری کيا جس ميں تنبيہ کی گئی ہے کہ چين تحمل مزاجی کا مظاہرہ کر رہا ہے تاہم ہر چيز کی ايک حد ہوتی ہے

783848
ہماری تحمل مزاجی کو کمزوری نہ سمجھا جائے: حکومت چین

کوہ ہماليہ کے خطے ميں چين کی سرحد کے ساتھ بھارتی افواج کی تعيناتی کے خلاف  حکومت چین نے اپنی مخالفت تيز کر دی ہے۔

 اس سلسلے ميں چينی وزارت دفاع کے ايک ترجمان نے  گزشتہ  شب ايک بيان جاری کيا جس ميں تنبيہ کی گئی ہے کہ چين تحمل مزاجی کا مظاہرہ کر رہا ہے تاہم ہر چيز کی ايک حد ہوتی ہے۔

 یاد رہے کہ   حکومت ہند  نے اپنے ہمسایہ ملک بھوٹان کی شکايت پر اس سرحدی علاقے ميں جون ميں اپنے فوجی تعينات کر دیے تھے جس مقام پر بھوٹان، چين اور بھارت کی سرحديں ملتی ہيں اور بھارتی اقدام کے بعد چين نے بھی وہاں اپنی فوجيں تعينات کر رکھی ہيں۔

 چين مذاکرات سے قبل بھارتی افواج کا انخلاء چاہتا ہے۔


ٹیگز: #چین , #بھارت

متعللقہ خبریں