بھارت میں سیلاب کے نتیجے119 افراد ہلاک

امدادی ٹیمیں متاثرہ افراد کو کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے محفوظ مقامات پر پہنچا رہی ہیں۔ سرکاری عہدے داروں کا کہنا ہے کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں سے 36 ہزار افراد کو نکال چکے ہیں

778755
بھارت میں سیلاب کے نتیجے119 افراد ہلاک

بھارت میں سیلاب کے نتیجے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 119 تک  پہنچ گئی ہے۔

بدھ کے روز ریاست گجرات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی جن میں سے 17 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس کے مطابق  دریائے بناس کے دو دیہاتوں سے 25 نعشیں نکالی گئی ہیں۔

قریبی ریاست راجستھان میں 19 افراد ہلاک ہوئے۔ وہاں کئی علاقوں میں سڑکیں نہروں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ ان علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں نے اپنے گھروں کی چھتوں پر پناہ لے رکھی ہے اور وہ امدادی کارکنوں کا انتظار کررہے ہیں۔

امدادی ٹیمیں متاثرہ افراد کو کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے محفوظ مقامات پر پہنچا رہی ہیں۔

سرکاری عہدے داروں کا کہنا ہے کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں سے 36 ہزار افراد کو نکال چکے ہیں۔

بھارتی وزیر أعظم نریندرمودی نے منگل کے روز مون سون بارشوں سے شديد متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا۔



متعللقہ خبریں