افغانستان میں بینک کے باہر کار بم دھماکہ، 25 افراد ہلاک 60 سے زائد زخمی

افغان صوبہ ہلمند میں بینک کے باہر کار بم دھماکے سے 25 افرادجاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

757864
افغانستان میں بینک کے باہر کار بم دھماکہ، 25 افراد ہلاک 60 سے زائد زخمی

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں بینک کے باہر کار بم دھماکے سے 25 افرادجاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔

صوبہ ہلمند کے شہر لشکرگاہ میں نیو کابل بینک برانچ کے باہر ایک کار میں خوفناک بم دھماکا ہوا   جس کے نتیجے  میں 25 افرادجاں بحق اور60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔ دھماکے کے وقت عید کی چھٹیاں نزدیک ہونے اور عید بونس کے باعث بینک پر رقوم نکلوانے کےلیے بڑی تعداد میں مقامی پولیس، فوج اور سویلین اداروں کے ملازمین بینک   کے باہرقطاروں میں  کھڑے  تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بینک کا عملہ، سیکورٹی اہلکار اور عام شہری شامل ہیں سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔

اب تک کسی گروپ نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ہلمند کے بیشتر علاقوں پر افغان طالبان کا اثر و رسوخ بہت بڑھ چکا ہے تاہم لشکر گاہ ابھی تک افغان حکومت ہی کے کنٹرول میں ہے اس لیے ممکنہ طور پر یہ کاروائی افغان طالبان کی جانب سے ہوسکتی ہے۔



متعللقہ خبریں