ترکی کی جانب سے افغانستان میں حملے کی مذمت

ہم اس مقدس مہینے میں ایک مسجد پر اس  دہشت گرد  کاروائی پر ہم لعنت و ملامت بھیجتے ہیں

754058
ترکی کی جانب سے افغانستان  میں حملے کی مذمت

ترکی  نے افغانستان   میں  حملے کی مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے   اعلامیہ میں  "کابل میں  ایک مسجد پر  دہشت گرد حملے  کے نتیجے میں  بھاری  تعداد   میں ہلاکتوں  پر اپنے گہرے  دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ    اس مقدس مہینے میں  ایک مسجد پر   اس  دہشت گرد  کاروائی پر ہم لعنت و ملامت بھیجتے ہیں، حملے میں  ہلاک ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت    کرتے ہیں اورزخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے دعاگو ہیں۔

افغان  عوام   اور  حکومت  کے   ساتھ اظہارِ یکجہتی  کی اہمیت پر زور دینے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم، اس ملک میں  امن و امان اور  عوامی  نظام  کو بگاڑنے کا ہدف بنانے والے اس حملے کے  خلاف  دوست و برادر افغان عوام اور حکومت کے   ساتھ  باہمی    مشاورت  و تعاون کے جاری و ساری رہنے  کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں