بنگلادیش میں شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، 134 افراد ہلاک

بنگلادیش میں گزشتہ تین روز سے جاری بارشوں کے نتیجے میں 134 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

752381
بنگلادیش میں شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، 134 افراد ہلاک

 

بنگلادیش میں گزشتہ تین روز سے مون سون کی طوفانی بارشیں جاری  ہیں  جس کے نتیجے میں اب تک مختلف مقامات پر 134 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بنگلادیش کے جنوب مشرقی علاقوں  میں ہلاکت خیز مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ رات گئے بھی مٹی کے تودے گرنےاور کچے مکانات منہدم ہونے کے  نتیجے میں  بے شمار افراد ہلاک ہوئے ہیں  جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

طوفانی بارشوں کے پیش نظر بنگلادیشی حکومت نے ڈھاکا اور چٹاگانگ میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے جبکہ اسپتالوں اور امدادی کاروائیوں سے متعلقہ اداروں کے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں  ۔ خراب موسم اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوجانے سے امدادی    کاروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا  کرنا پڑ رہا ہے ۔



متعللقہ خبریں