بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات

بھارتی وزیر اعظم مودی اور ان کی کابینہ کے کئی وزراء کی آج جرمن چانسلر میرکل اور ان کی کابینہ کے متعدد وزراء کے ساتھ بات چیت میں دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے مزید فروغ ہی کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل رہے گی

742236
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آج اپنے دورہ جرمنی کے دوران چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات کر رہے ہیں۔

ان کا یہ دورہ دونوں ریاستوں کے مابین حکومتی سطح پر مشاورت کے سلسلے کی ایک کڑی  ہے۔ ان دونوں رہنماؤں کے ساتھ دونوں ملکوں کی حکومتوں کے کئی وزیر بھی اس بات چیت میں حصہ لیں گے۔

 بھارتی وزیر اعظم مودی اور ان کی کابینہ کے کئی وزراء کی آج جرمن چانسلر میرکل اور ان کی کابینہ کے متعدد وزراء کے ساتھ بات چیت میں دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے مزید فروغ ہی کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل رہے گی۔

ذرائع کے مطابق آج کی بات چیت میں دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے مزید فروغ کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل رہے گی۔

 اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین کابینہ کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔ اپنے کئی ملکی دورہء یورپ کے آغاز پر بھارتی وزیر اعظم پیر انتیس مئی کی شام سے جرمنی میں ہیں۔ مودی متعدد یورپی ممالک کے اس دورے کے ذریعے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھارت بلا کر اپنی ’میک اِن انڈیا‘ اقتصادی پالیسی کو ہر ممکن حوالے سے کامیاب بنانا چاہتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں