انڈونیشیا، فیری بوٹ میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک

حکام  نے اعلان کیا ہے کہ  حادثے کی شکار  بوٹ سے 154 مسافروں کو زندہ بچا لیا گیا ہے

735986
انڈونیشیا، فیری بوٹ میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک

انڈونیشیا  میں  ایک فیری  بوٹ پر آگ  لگنے سے 5 افراد  جان بحق ہو گئے۔

مشرق جاوا صوبے   کی تلاش و بچاؤ ایجنسی   نے اطلاع دی ہے کہ ماسالیمبو  جزیرے  کے  کھلے سمندر میں  موجود فیری بوٹ    پر آگ  بھڑک اٹھی  جس سے 5 افراد لقمہ اجل  بن گئے جبکہ 28 افراد  سمندر میں لا پتہ ہو گئے، جن کی تلاش کا کام  جاری ہے۔

حکام  نے اعلان کیا ہے کہ  حادثے کی شکار  بوٹ سے 154 مسافروں کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

انڈونیشیئن  وزارت اطلاعات نے اس سے قبل  اعلان کیا تھا کہ امدادی ٹیم نے  بوٹ سے 184 افراد کو محفوظ مقامات کو پہنچا دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں