بھارت، گرمی کی شدید لہر سے 167 افراد ہلاک

بدرا چالم ، راما گوندام  اور نالگوندا  علاقوں میں  درجہ  حرارت 46 سینٹی  گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے

735917
بھارت، گرمی کی شدید لہر سے 167 افراد ہلاک
hindistan aşırı sıcaklar.jpg

ہندوستان کے صوبے  تیلان گانا میں یکم  اپریل سے ابتک  گرمی   کی شدید لہر سے  167 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ہندوستانی روزنامہ  ٹائمز  نے تیلان گان   آفت انتظامیہ  کے عہدیداروں کے حوالے سے اپنی خبر میں  لکھا ہے کہ صوبے کے  متعدد علاقوں میں   حالیہ ایام میں  درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا ہے اور لو لگنے سے 167 افراد کی اموات واقع ہوئی ہیں۔

اخبار کے مطابق  بدرا چالم ، راما گوندام  اور نالگوندا  علاقوں میں  درجہ  حرارت 46 سینٹی  گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  گرمی کی یہ لہر  صوبے کے بعض مقامات پر  آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گی۔

 



متعللقہ خبریں