افغانستان، وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف مستعفی

140 فوجیوں کے ہلاک ہونے والے  اس حملے   کے بعد آج     استعفوں کی خبریں  موصول ہونی شروع ہو گئی ہیں

719067
افغانستان، وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف مستعفی

افغانستان میں وزیر دفاع  اور مسلح افواج کے سربراہان   اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

ملک میں   اختتام الہفتہ  مزار ِ  شریف میں   ایک فوجی اڈے پر طالبان کا حملہ   سیاسی    زلزلے کا موجب  بنا ہے۔

140 فوجیوں کے ہلاک ہونے والے  اس حملے   کے بعد آج     استعفوں کی خبریں  موصول ہونی شروع ہو گئی ہیں۔

صدارتی    محل    کے  ٹویٹر اکاؤنٹ   کے ذریعے  جاری کردہ اعلان میں  بتایا گیا ہے کہپ وزیر دفاع عبداللہ  حبیبی اور  چیف آف جنرل سٹاف  خادم  شاہ  شاہیم   اپنے اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق   صدر اشرف غنی  نے  ان دونوں  کی استعفی کی درخواستوں  کی منظوری د ے دی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں