شمالی کوریا 50 کلو گرام پلوٹونیئم حاصل کر چکا ہے:جنوبی کوریا

جنوبی کوریائی حکام   نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس اس وقت 50 کلو گرام پلوٹونیئم موجود ہے  جس سے دس جوہری ہتھیار  بنا ئے جا سکتے ہیں

649041
شمالی کوریا 50 کلو گرام پلوٹونیئم حاصل کر چکا ہے:جنوبی کوریا

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ اس کا ہمسایہ  ملک  جوہری اسلحے   میں استعمال ہونے والے پلوٹونیئم  کا مالک بن چکا ہے۔

 کوریائی حکام   نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس اس وقت 50 کلو گرام پلوٹونیئم موجود ہے  جس سے دس جوہری ہتھیار  بنا ئے جا سکتے ہیں۔

 حکومت سیئول   کے مطابق   اُس نے   دو سال  اس بات کی تحقیق میں صرف کیے ہیں  اور  کہا ہے کہ  شمالی کوریا  بین الابراعظمی  بلاسٹک میزائل  تیار کرنے کے قابل بن چکا ہے۔

 شمالی کوریا   کی وزارت خارجہ نے گزشتہ ہفتے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ  بلاسٹک میزائل  داغ سکتا ہے  جس پر  امریکی محکمہ دفاع ایشٹن کارٹر   نے اسے مار گرانے کی  دھمکی دی تھی ۔

 واضح رہے کہ   شمالی کوریا کے سب سے بڑے جوہری تجربے کی وجہ سے زمین لرز اٹھی تھی جس کی شدت 5٫3 شدت کے زلزلے کے برابر تھی ۔

 

 



متعللقہ خبریں