افغانستان: بین الاقوامی ریڈ کراس کا اہلکار اغوا

شمالی صوبے کندز میں بین الاقوامی ریڈ کراس  کے ایک اہلکار کو اغوا کر لیا گیا

634408
افغانستان: بین الاقوامی ریڈ کراس کا اہلکار اغوا

افغانستان کے شمالی صوبے کندز میں بین الاقوامی ریڈ کراس  کے ایک اہلکار کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

کندز کے پولیس ڈائریکٹر جنرل قاسم جنگل باغ  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے اہلکار  صوبہ کندز سے بغلان جا رہے تھے کہ  کندز کے علاقے علی آباد میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔

جنگل باغ نے کہا ہے کہ گاڑی روکنے والے مسلح افراد نے ریڈ کراس کے ایک اہلکار کو اغوا کر لیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کروا دی  گئی ہیں۔

تاحال واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں