افغانستان، جرمنی قونصلیٹ جنرل پر حملے میں 4 افراد ہلاک

دھماکے کی شدت سے  گرد  ونواح  کے متعدد مکانات اور دکانوں کو نقصان پہنچا

608422
افغانستان، جرمنی قونصلیٹ جنرل پر حملے میں 4 افراد ہلاک

افغانستان   کے مزار شریف شہر میں  جرمن قونصل خانے پر   کار بم حملے میں  4 افراد ہلاک جبکہ 70 زخمی ہو گئے  ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ حملہ آور  نے   قونصلیٹ جنرل  کے دروازے  کے قریب آنے پر بم  دھماکہ کر دیا۔

دھماکے کی شدت سے  گرد  ونواح  کے متعدد مکانات اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔

جرمن  فوجیوں نے  جائے وقوع کو  اپنے محاصرے میں  لے لیا  ہے۔

حملے کی ذمہ داری طالبان  نے قبول کرتے ہوئے اعلان کیا ہے  کہ  یہ  حملہ  گزشتہ ہفتے قندز  میں اتحادی قوتوں  کی کاروائی میں  14 کارکنان   کی ہلاکت کے  انتقام میں کیا گیا ہے۔

جرمن  دفتر خارجہ سے جاری کردہ اعلامیہ  میں   قونصل خانے   کے سامنے   'مسلحے حملہ' ہونے کی  وضاحت کی گئی ہے تو   اس   میں  ہلاکتوں اور  زخمیوں  کی تعداد کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی  گئیں۔



متعللقہ خبریں