ایک سال کے دوران 5 ہزار افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک : جنرل جان نکلسن

افغانستان کے 70فیصد حصے پر افغان فورسز کا کنٹرول ہے ، اسکے برعکس طالبان کا اثرو نفوذ صرف 10 فیصد علاقے تک محدود ہے

576708
ایک سال کے دوران 5 ہزار افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک : جنرل جان نکلسن

امریکی جنرل جان نکلسن نے کہاہے کہ صرف ایک سال کے دوران 5 ہزار افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ نہایت تشویشناک تعداد ہے جسے ہر صورت میں کم کرنا ہوگا، امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ افغانستان کے 70فیصد حصے پر افغان فورسز کا کنٹرول ہے ، اسکے برعکس طالبان کا اثرو نفوذ صرف 10 فیصد علاقے تک محدود ہے اور وہ اپنے منصوبے کے مطابق اہداف حاصل نہیں کرسکے ہیں،جنرل نکلسن نے افغان حکومت اور حزب اسلامی کے مابین حالیہ امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حو صلہ افزا اقدام قرار دیا، دریں اثنا امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ شام کے بارے میں روس کے ساتھ خفیہ معلومات کا تبادلہ نہ کیا جائے۔



متعللقہ خبریں