شمالی کوریا کا نیا ایٹمی تجربہ

شمالی کوریا کے نے دعویٰ کیا ہے کہ  اُس نے ایک نئے طاقتور راکٹ انجن کا کامیاب زمینی تجربہ کیا ہے جو اس بات کا عندیہ ہے کہ شمالی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے کے قریب ہے

573459
شمالی کوریا کا نیا ایٹمی تجربہ

شمالی کوریا کے نے دعویٰ کیا ہے کہ  اُس نے ایک نئے طاقتور راکٹ انجن کا کامیاب زمینی تجربہ کیا ہے جو اس بات کا عندیہ ہے کہ شمالی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے کے قریب ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اس تجربے کے وقت موقع پر موجود تھے اور شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  KCNAکے مطابق انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ " جتنی جلد ممکن ہو سکے سیارے  کو خلا میں بھیجنے کی تیاری کی جائے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ترجمان جین ہا کیو نے کہا ہے  کہ ہم سمجھتے ہیں کہ شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے لیے ایک نئے طاقتور انجن کی کارکردگی جانچنے کے لیے یہ تجربہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  ہی  شمالی کوریا نے  اپنا پانچواں جوہری تجربہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں