فلپائن میں بم دھماکہ

حالیہ ایام میں  دہشت گرد تنظیم داعش  کی حمایت کرنے والی    أبو سیف   دہشت گرد تنظیم کے خلاف کاروائیوں    کے دائرہ کار  میں  اضافی  حفاظتی اقداما ت کیے گئے  تھے۔

564401
فلپائن میں  بم دھماکہ

اطلاعات کے مطابق  فلپائنی صدر کے آبائی شہر داواؤ کے انتہائی مصروف بازار میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

دھماکا مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوا جب کہ اس وقت سیاحوں اور لوگوں کی بڑی تعداد ہوٹلوں میں کھانا کھانے میں مصروف تھی۔ دھماکا شہر کے مشہور ہوٹل مارکو پولو، پریمئیر ہوٹل اور داواؤ کی مرکزی یونیورسٹی کے قریب ہوا۔

واضح رہے کہ  حالیہ ایام میں  دہشت گرد تنظیم داعش  کی حمایت کرنے والی    أبو سیف   دہشت گرد تنظیم کے خلاف کاروائیوں    کے دائرہ کار  میں  اضافی  حفاظتی اقداما ت کیے گئے  تھے۔

صدر  روڈری گو  دوٹرٹی نے   صدر منتخب ہونے سے قبل  20 سال  تک   اپنے آبائی وطن   داواؤ  کے میئر کے فرائض ادا  کیے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صدر دھماکے کے وقت اسی شہر میں  تھے  تا ہم وہ  اس میں  محفوظ رہے۔



متعللقہ خبریں