ترکی،پاکستانی حکومت اور برادرعوام کے ساتھ ہے: دفتر خارجہ

ترک دفتر خارجہ نے مردان میں ہونے والے خود کش حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں پر گہرے افسوس کا اظہار کرتےہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے

564000
ترکی،پاکستانی حکومت اور برادرعوام کے ساتھ ہے: دفتر خارجہ

ترک دفتر خارجہ نے    پاکستان کے شہر مردان میں   عدالتی  عمارت پر ہونے والے خود کش حملے   میں ہلاک  اور زخمی ہونے والوں    کےلیے  گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

 بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور اس کے استحکام   کو ہدف بنانے والے اس مذموم حملے کی حکومت ترکی نے  شدید مذمت  کرنے کے علاوہ   حکومت پاکستان اور اس کی عوام سے دلی تعزیت      اور مرحومین کےلیے  مغفرت اور زخمیوں کی  جلد  شفا یابی  کےلیے   دعا کی ہے ۔

 علاوہ ازیں بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں   ہم  حکومت پاکستان اور اس کی برادر عوام کے شانہ بشانہ ہیں   اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔



متعللقہ خبریں