بان کی مون کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی پر تشویش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بان کی مون مقبوضہ کو کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں شہید ہونے والے بے گناہ کشمیریوں کے قتل پراظاہر افسوس کیا ہے

527990
بان کی مون کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی پر تشویش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بان کی مون مقبوضہ کو کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں شہید ہونے والے بے گناہ کشمیریوں کے قتل پر نہ صرف تشویش ہے بلکہ بان کی مون نے اس صورتحال کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر میں جاری کشید گی پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے معصوم کشمیریوں کی شہادت پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والی احتجاجی لہر کو دبانے کے لئے بھارتی فوج کی کارروائیوں میں شہادتوں کی تعداد 32 ہوگئی جب کہ وادی میں کرفیو کا عالم ہے۔                      



متعللقہ خبریں