چین میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 140افراد ہلاک

مجموعی طور پر تقریباﹰ ایک لاکھ ستر ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اسی ہزار کو عارضی شیلٹرز میں پناہ دی گئی ہے۔ چینی وزیراعظم لی کی چیانگ گزشتہ نے تیس گھنٹوں پر مشتمل متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے

525101
چین میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 140افراد ہلاک

چین میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 140افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 چینی حکام نے بتایا ہے کہ ووہان شہر میں ایک ہفتے کے دوران ریکارڈ ستاون سینٹی میٹر بارش ہوئی ہے۔ صرف اس ایک شہر میں 41افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مجموعی طور پر تقریباﹰ ایک لاکھ ستر ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اسی ہزار کو عارضی شیلٹرز میں پناہ دی گئی ہے۔ چینی وزیراعظم لی کی چیانگ گزشتہ نے تیس گھنٹوں پر مشتمل متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں