بنگلہ دیش میں ایک ریسٹورانٹ پر حملے کے نتیجے میں سات جاپانی باشندوں سمیت 20 افراد ہلاک

مسلح دہشت گردوں کے حملے کے بعد بنگلہ دیش کی ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے کیفے کا محاصرہ کرکے جوابی کارروائی میں یرغمال بنائے گئے 13 افراد کو بازیاب کرالیا گیا جن میں ایک جاپانی اور 2 سری لنکن شہری شامل تھے

523136
بنگلہ دیش میں ایک ریسٹورانٹ پر حملے کے نتیجے میں سات جاپانی باشندوں سمیت 20 افراد ہلاک

بنگلہ دیش  کے دارالحکومت ڈھاکہ  کے ڈپلومیٹک ایریا  کے ایک ریسٹورانٹ  میں 35 افراد کے یرغمال بنائے گئے آپریشن  کے دوران ہلاک ہونے والے   20 یرغمالیوں میں سے سا کا تعلق جاپان سے ہے۔

بنگلہ دیشی فوج کے بریگیڈیئر  نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے 20 افراد کی لاشیں برآمد کیں، جنہیں بے دردی سے تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا۔

مسلح دہشت گردوں کے حملے کے بعد بنگلہ دیش کی ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے کیفے کا محاصرہ کرکے جوابی کارروائی میں یرغمال بنائے گئے 13 افراد کو بازیاب کرالیا گیا جن میں ایک جاپانی اور 2 سری لنکن شہری شامل تھے۔

اطالوی میڈیا کے مطابق حملے کے وقت کیفے میں 7 اطالوی شہری موجود تھے، جن میں زیادہ تر گارمنٹ انڈسٹری میں کام کرتے تھے، جبکہ حملے کے بعد سے 7 جاپانی شہری بھی لاپتہ ہیں۔

حملے میں بچ جانے والے ریسٹورنٹ کے ایک ملازم نے مقامی چینلز کو بتایا کہ حملے کے وقت ریسٹورنٹ میں تقریباً 20 گاہک موجود تھے، جن میں سے زیادہ تر غیر ملکی تھے، جبکہ حملے کے 15 سے 20 افراد بھی اس وقت ریسٹورنٹ میں کام کر رہے تھے۔

پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے علاقے اور کیفے کا محاصرہ کرکے یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کے لیے آپریشن کا آغاز کیا، جس میں 2 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

 



متعللقہ خبریں