مقبوضہ جموں کشمیر میں سیکورٹی فورسز پر حملے کے نیتجے میں متعدد جوان ہلاک

جموں سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر کے پلواما ضلع میں عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کی بس پر حملہ کرکے کم سے کم پانچ ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا - اس حملے میں بیس سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں

518567
مقبوضہ  جموں کشمیر میں سیکورٹی فورسز پر حملے کے نیتجے میں  متعدد جوان ہلاک

بھارت  کے زیرانتظام جموں کشمیر میں عسکریت پسندوں نے ہندوستانی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی ایک بس پر حملہ کرکے سیکورٹی فورس کے متعدد جوانوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے

جموں سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر کے پلواما ضلع میں عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کی بس پر حملہ کرکے کم سے کم پانچ ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا - اس حملے میں بیس سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں-

جموں کمشیر کے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے یہ حملہ پلواما ضلع کے پمپور علاقے میں کیا - پولیس کا کہنا ہے کہ سی آرپی ایف کی جوابی فائرنگ میں دوعسکریت پسند مارے گئے -

پولیس کا کہناہے کہ جس مقام پر یہ حملہ ہوا ہے وہاں دومزید عسکریت پسندوں کے روپوش ہونے کا شبہہ ہے - سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں تلاشی کی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں -

 



متعللقہ خبریں