بھارت میں بس اور کار تصادم میں 17 افراد ہلاک 40 زخمی

حادثہ اتوار کی صبح تقریباً تین بجے صبح پنویل کے پاس ہوا۔ اس تصادم کے بعد بس  او ر کار ایک 20 فٹ گہری کھائی میں جا گريں۔ حادثے میں ایک چھ ماہ کے بچے، دس خواتین اور چھ مردوں سمیت 17  افراد ہلاک جبکہ 40 دیگر مسافر شدید زخمی ہو گئے ہیں

504405
بھارت میں  بس اور کار تصادم میں 17 افراد ہلاک 40 زخمی

بھارت کے مغربی صوبے مہارشٹر  میں ایک بس  ور ایک کار کے تصادم کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثہ اتوار کی صبح تقریباً تین بجے صبح پنویل کے پاس ہوا۔

اس تصادم کے بعد بس  او ر کار ایک 20 فٹ گہری کھائی میں جا گريں۔

حادثے میں ایک چھ ماہ کے بچے، دس خواتین اور چھ مردوں سمیت 17  افراد ہلاک جبکہ 40 دیگر مسافر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ہائی وے پولیس کی ٹیمیں ایمبولینسوں کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچیں اور فوری طور پر امدادی کام شروع کیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ایک جائزے کے مطابق انڈیا میں سڑک حادثے میں سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں اور اس کی وجہ ٹریفک اصولوں کی پروا نہ کرنا، سڑکوں کا خراب ہونا اور حد سے زیادہ تیز گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں