طالبان نے 4 مسافر بسوں کو  روک کر16 افراد کو قتل کر دیا

أفغانستان کے  شہر قندوز میں نامعلوم مسلح افراد نے مختلف بسوں سے سفر کرنے والے 16 افراد کو قتل جب کہ درجنوں کو یرغمال بنالیا ہے۔

501265
طالبان نے 4 مسافر بسوں کو  روک کر16 افراد کو قتل کر دیا

أفغانستان کے  شہر قندوز میں نامعلوم مسلح افراد نے مختلف بسوں سے سفر کرنے والے 16 افراد کو قتل جب کہ درجنوں کو یرغمال بنالیا ہے۔ 

افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے قندوز کے قریب ضلع علی آباد میں اپنی خود ساختہ چیک پوسٹ پر کابل سے بدخشاں جانے والی 4 مسافر بسوں کو  روک کر اس میں سوار 230 سے زائد افراد کو یرغمال بنالیا۔ مسلح افراد نے مسافروں کے شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد  46 افراد کو یرغمال بنا کر باقی تمام کو رہا کرکے انہیں آگے سفر کی اجازت دے دی۔ واقعے کے کچھ ہی دیر بعد یرغمال بنائے گئے افراد میں  سے 16 کو قتل کردیا جب کہ دیگر تاحال ان کی تحویل میں ہیں۔

قندوز پولیس کے نائب سربراہ معصوم ہاشمی کا کہنا ہے کہ قندوز کے پولیس کمانڈر شیر عزیز کماول نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغویوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی تاہم اغوا کئے گئے مسافروں میں سے 9 نے افغان فورسز کی وردی پہن رکھی تھی جب کہ دیگر پولیس کے سابق اہلکار ہوسکتے ہیں۔  طالبان  نے فی الحال  اس  واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی  ہے ۔

متعللقہ خبریں