پہلے امریکی صدر کا دورہ ہیروشیما

امریکی صدر اس دورے  میں  جوہری  اسلحہ کے بغیر  کسی  دنیا  کی ضرورت کا پیغام دینا  چاہتے ہیں

498915
پہلے امریکی صدر کا دورہ  ہیروشیما

جاپان    کا شہر ہیروشیما جو کہ  دوسری جنگ عظیم کے  دوران  امریکہ کی جانب سے ایٹم بم پھینکنے سے     تباہ  و برباد ہو گیا تھا  کا پہلی بار ایک امریکی   صدر   دورہ کر رہے ہیں۔

باراک اوباما  کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

یہ دورہ تاریخی ہونے  کی حد تک علامتی  اعتبار سے  بھی اہمیت کا حامل ہے۔ امریکی صدر اس دورے  میں  جوہری  اسلحہ کے بغیر  کسی  دنیا  کی ضرورت کا پیغام دینا  چاہتے ہیں۔

اس سے قبل   جاپان کا دورہ کرنے والے امریکی صدور نے   معافی  نہ مانگنے  کے  لیے    ہیرو شیما اور ناگاساکی کادورہ نہیں کیا تھا۔

تا ہم صدر اوباما نے بھی سرکاری طور پر معذرت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ  6 اگست سن 1945  کو ہیرو شیما    پر امریکہ کے ایٹم بم  پھینکنے سے      1 لاکھ  40 ہزار افراد لقمہ اجل  بن گئے تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں