سری لنکا: مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک شدگان کی تعداد 50 ہو گئی

سری لنکا میں مٹی کے تودے گرنے سے تقریباً پچاس افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 400 افراد تاحال لاپتہ ہیں

493687
سری لنکا: مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک شدگان کی تعداد 50 ہو گئی

سری لنکا میں مٹی کے تودے گرنے سے تقریباً پچاس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا، جن کی زد میں آ کر ہزارہا شہری متاثر ہوئے ہیں۔

 امدادی تنظیم ریڈ کراس کے مطابق کولمبو سے شمال کی جانب تین دیہات سب سے زیادہ متاثر ہیں اور انہی دیہاتوں  میں  تقریباً 400 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

 خراب  موسمی حالات اور ان کے نتائج کی وجہ سے ملک بھر میں ڈھائی لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔



متعللقہ خبریں