بھارت میں شدید گرمی جان لیوا ثابت ہو رہی ہے

اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی اکثریت  تیلانا گانا، اندرا پردیش اور  اوریسا      صوبوں سے تعلق رکھتی ہے

481234
بھارت میں شدید  گرمی جان لیوا ثابت ہو رہی ہے

بھارت میں شدید گرمی   سے  کم از کم  330 افراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام   نے اعلان کیا ہے  کہ  درجہ حرارت کے معمول سے    4 تا 5  سینٹی گریڈ  زیادہ ہونے والے بھارت میں    اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی اکثریت  تیلانا گانا، اندرا پردیش اور  اوریسا      صوبوں سے تعلق رکھتی ہے۔

حکام  نے     ملک کے بعض علاقوں  میں  آگ لگنے کا موجب بننے والے حادثات کا سد باب کرنے کے لیے       دن کے دوران  کھانا  پکانے  اور   مذہبی رسومات کے لیے آگ   جلانے    پر     بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

مہاراشٹرا اور گجرات     صوبوں   کے دریاوں ، جھیلوں اور بیراجوں    کے خشک پڑ نے کا  کہنے والے   حکام  کا کہنا ہے کہ  زیر زمین پانی کے ذخائر    22  فیصد   تک    کم  ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مون سون  بارشوں  کے ذریعے پانی کی ضرورت کو پورا کرنے والے بھارت میں خاصکر  گزشتہ دو     سال سے       سنگین سطح  پر پانی  کی قلت  پائی جاتی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں