افغانستان:طالبان کے ساتھ جھڑپ ،24 دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے جنوبی شہروں فریاب اور جیویز جان میں طالبان کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس میں ایک شہری سمیت 24 دہشت گرد بھی مارے گئے

470690
افغانستان:طالبان کے ساتھ جھڑپ ،24 دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے جنوبی شہروں فریاب اور جیویز جان میں طالبان کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس میں ایک شہری سمیت 24 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

فریاب کے پولیس کمشنر قیصری نے بتایا ہے کہ تقریباً 200 دہشت گردوں نے قیصر نامی قصبے کے مختلف علاقوں میں نیک وقت حملے کیے جس کی جوابی کاروائی میں 18 دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں میں سے دو کا تعلق پاکستان سے تھا ۔

دوسری جانب جیویز جان کی ضلعی انتظامیہ کے ترجمان رضا غفوری نے بتایا ہے کہ اکچا نامی قصبے میں ہونے والی جھڑپ کے دوران 6 دہشت گردوں سمیت ایک شہری ہلاک ہو گیا ۔

اس کاروائی میں 16 دہشت گرد،5 حفاظتی اہلکار اور 4 شہری زخمی بھی ہوئے۔

طالبان نے بھی اپنے ایک بیان میں 7 افغان فوجیوں سمیت دو حفاظتی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔



متعللقہ خبریں