افغانستان میں بارودی سرنگیں صاف کرنے والے 15 اہلکار اغوا

یہ ایرانی سرحد سے متصل ہرات صوبے کے کوہسان ضلع میں پیش آیا۔ صوبائی گورنر اور پولیس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اغوا کیے جانے والے تمام افراد افغان شہری ہیں اور وہ بارودی سرنگیں صاف کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم 'ہالو' کے لیے کام کرتے تھے

463844
افغانستان میں بارودی سرنگیں صاف کرنے والے 15 اہلکار اغوا

افغان عہدیداروں کا کہنا ہے مسلح افراد نے مغربی افغانستان میں بارودی سرنگیں صاف کرنے والے 15 کارکنوں کو اغوا کر لیا ہے جن کی بازیابی کے لیے فوجی کارروائی کی جارہی ہے۔

یہ ایرانی سرحد سے متصل ہرات صوبے کے کوہسان ضلع میں پیش آیا۔ صوبائی گورنر اور پولیس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اغوا کیے جانے والے تمام افراد افغان شہری ہیں اور وہ بارودی سرنگیں صاف کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم 'ہالو' کے لیے کام کرتے تھے۔

انہوں نے اغوا کے اس واقعہ کا الزام طالبان عسکریت پسندوں پر عائد کیا ہے۔

جنگ کے شکار افغانستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھی ہوئی ہیں۔

گزشتہ سال کے دوران بارودی سرنگوں اور بارودی مواد پھٹنے سے 388 افغان شہری ہلاک یا زخمی ہوئے اور ان واقعات میں 2014 کے مقابلے میں 18 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں