افغان شہریوں کو ویزے کے اجرا کے لیے جدید نظام کا قیام

گزشتہ برس 1500 سے زائد افغان شہریوں نے ترکی میں غیر منقولہ جائداد اور مکانات خریدے ہیں

462588
افغان شہریوں کو ویزے کے اجرا کے لیے جدید نظام کا قیام

افغانستان میں ہر ماہ تقریباً 7 ہزار افراد ترکی کے ویزے کی درخواست دیتے ہیں، جن میں سے اوسطاً اڑھائی ہزار کو ویزا جاری کر دیا جاتا ہے۔

مکاں و تحفظ کے تسلی بخش سطح پر نہ ہونے کی بنا پر مشکلات سے دوچار ویزے کی درخواستیں قبول کرنے والے نظام کو اب جدید نظام کے عین مطابق افغان شہریوں کو پیش کیا جائیگا۔

ترکی کے کابل میں سفیر علی سعید آکھن نے اس سنٹر کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ قانونی طریقے سے صحت، تعلیم اور غیر منقولہ شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی بدولت تجارتی اغراض و مقاصد سے ترکی آنے والے افغان شہری ترک معیشت میں اہم خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس 1500 سے زائد افغان شہریوں نے ترکی میں غیر منقولہ جائداد اور مکانات خریدے ہیں اور انہوں نے دوبئی میں کی جانے والی سرمایہ کاری کو ترکی منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔



متعللقہ خبریں