اکیاسی ملین ڈالر کی چوری،بنگلہ سینٹرل بینک کے گورنر مستعفی

بنگلہ دیش کے وزیر خزانہ ایم اے محیط نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مرکزی بینک کے گورنر عطیع الرحمان آج مستعفی ہو گئے ہیں

452676
اکیاسی ملین ڈالر کی چوری،بنگلہ سینٹرل بینک کے گورنر مستعفی

اکیاسی ملین ڈالر کی آن لائن چوری کے بعد بنگلہ دیش کے مرکزی بینک کےگورنر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئےہیں۔

ہیکروں نے یہ رقم بنگلہ دیش کے ریزرو ذخائر سے چوری کی تھی اور بنگلہ حکومت کے لیے یہ انتہائی شرمندگی کی بھی بات ہے۔

بنگلہ دیش کے وزیر خزانہ ایم اے محیط نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مرکزی بینک کے گورنر عطیع الرحمان آج مستعفی ہو گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ ہیکروں نے بنگلہ دیش کی وہ رقم چوری کی تھی، جو اس نے امریکہ کے فیڈرل ریزرو بینک آف نیویارک میں رکھی ہوئی تھی۔

اس امریکی بینک میں بنگلہ حکومت نے اپنے ستائیس بلین ڈالر زرکھے ہوئے ہیں اور یوں یہ آن لائن چوری بنگلہ دیش کے غیر ملکی زر مبادلہ ذخائر کے حوالے سے بہت بڑا اسکینڈل ہے ۔



متعللقہ خبریں