امریکہ اور جنوبی کوریا پر حملہ ہو سکتا ہے: شمالی کوریا کی دھمکی

جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان فوجی مشقوں کے نتیجے میں شمالی کوریا نے انہیں جوہری جنگی اقدامات قرار دیتے ہوئے ردعمل میں ہر طرح کے جنگی اقدام اٹھانے کی دھمکی دی ہے

449357
امریکہ اور جنوبی کوریا پر حملہ ہو سکتا ہے: شمالی کوریا کی دھمکی

جنوبی کوریا اور امریکہ نے گزشتہ پیر سےبڑے پیمانے پر اپنی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

دفاعی نوعیت کی یہ مشقیں ہر سال کی جانے والی مشقوں کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب شمالی کوریا نے ان مشقوں کو جوہری جنگی اقدامات قرار دیتے ہوئے ردعمل میں ہر طرح کے جنگی اقدام اٹھانے کی دھمکی دی ہے۔

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے رواں سال جنوری میں چوتھے جوہری تجربے اور گزشتہ ماہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ تجربے کے بعد سے یہ سب سے بڑی جنگی مشقیں ہیں۔

واضح رہے کہ ان تجربات کے بعد سلامتی کونسل کی طرف سے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔



متعللقہ خبریں