فوج جوہری حملہ کرنے کےلیے تیار رہے: کم جونگ اُن

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنی فوج کو جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے

444246
فوج جوہری حملہ کرنے کےلیے تیار رہے: کم جونگ اُن

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنی فوج کو جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق،کم جونگ اُن نے شمالی کوریا کے دشمنوں پر پہلے حملہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں صورتحال بہت نازک ہے۔

شمالی کوریا کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حالیہ جوہری اور بیلسٹک میزائل تجربات کی پاداش میں اس پر پر نئی اور سخت پابندیاں عائد کی ہیں۔

پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد منظور ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے متعدد راکٹ فائر کیے تھے جو کہ بظاہر ان پابندیوں کے جواب میں تھے۔

باور رہے کہ شمالی کوریا پہلے بھی کشیدہ صورتحال میں جوہری حملوں کی دھمکیاں دیتا آیا ہے لیکن ماہرین یہ سوال اٹھاتے آئے ہیں کہ آیا شمالی کوریا کے پاس جوہری ہتھیاروں کو دور مار میزائلوں پر نصب کرنے کی صلاحیت ہے بھی یا نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزبھی شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے چھ میزائل اپنے مشرقی ساحل سے داغے تھے۔



متعللقہ خبریں