افغانستان میں ہندوستانی قونصل خانےکے سامنے خود کش حملہ

افغانستان میں خود کش دھماکے اور فائرنگ سے 8 افراد

443322
افغانستان میں ہندوستانی قونصل خانےکے سامنے خود کش حملہ

افغانستان کے شہر شہر جلال آباد میں بھارتی قونصل خانے کے جوار میں خود کش دھماکے اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 حملہ آوروں سمیت 8 افراد ہلاک اور 197 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں 5 حملہ آوروں میں سے ایک نے بھارتی قونصل خانے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

اس کے بعد دیگر 4 دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور 2 شہری ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔ افغان پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے آپریشن شروع کردیا جب کہ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں چاروں حملہ آور مارے گئے ہیں۔

خودکش بمبار نے خود کو قونصل خانے کے سامنے دھماکے سے اڑا دیا جب کہ دیگر 4 حملہ آوروں نے قونصل خانے کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور شدید فائرنگ بھی کہ تاہم حملے میں عملہ محفوظ رہا جب کہ جلال آباد میں ہونے والے خودکش حملے اور فائرنگ کی اب تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔



متعللقہ خبریں