اسلام آباد میں جلد ہی افغانستان سے متعلق مذاکرات کا نیا دور شروع ہوگا

امریکا، پاکستان، چین اور افغانستا ن پر مشتمل چار فریقی تعاون گروپ(کیو سی جی)نےمنگل کو کابل میں ایک اجلاس کے بعد جاری بیان میں افغان حکومت اورطالبان اور دوسرے عسکریت پسندوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی بھرپور حمایت ظاہر کی ہے

438103
اسلام آباد میں  جلد ہی  افغانستان سے متعلق مذاکرات کا نیا دور شروع   ہوگا

افغان حکومت اور طالبان نمائندوں کے درمیان مارچ کے پہلے ہفتے اسلام آباد میں پہلے براہ راست مذاکرات متوقع ہیں۔

امریکا، پاکستان، چین اور افغانستا ن پر مشتمل چار فریقی تعاون گروپ(کیو سی جی)نےمنگل کو کابل میں ایک اجلاس کے بعد جاری بیان میں افغان حکومت اورطالبان اور دوسرے عسکریت پسندوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی بھرپور حمایت ظاہر کی ہے۔

افغانستان، پاکستان، چین اور امریکا کے نمائندے آج کابل میں ملاقات کر رہے ہیں جس کا مقصد طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی شرائط طے کرنا ہے۔ یہ اس سلسلے کی چوتھی ملاقات ہے۔ افغان چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کے نائب ترجمان جاوید فیصل کے مطابق مندوبین کو ''براہ راست امن مذاکرات کے لیے کوئی تاریخ دینی چاہیے''۔ قبل ازیں ہونے والی ملاقاتوں میں افغانستان میں گزشتہ 15 برسوں سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے کی کوشش کی گئی۔

افغان وزارت خارجہ کے جاری اس مشترکہ بیان میں گروپ نے بتایا کہ براہ راست مذاکرات کا پہلا دور مارچ کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد میں متوقع ہے۔

آج ہونے والے گروپ کے چوتھے اجلاس کی راہ ہموار کرنے کیلئے پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے پیر کو قطر میں حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

خیال رہے کہ قطر میں طالبان کا ایک سیاسی دفتر بھی متحرک ہے۔



متعللقہ خبریں