افغانستان میں خود کش حملہ،12 افراد ہلاک

افغانستان میں خود کش حملہ،12 افراد ہلاک

429622
افغانستان میں خود کش حملہ،12 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبہ بلخ میں فوجیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں 12افراد ہلاک اور 18سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔

حکام نے بتایا ہے کہ خود کش بمبار نے کور ہیڈ کوارٹر کے قریب خود کو دھماکے اے اڑادیا، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ دریں اثنا ء طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔تنظیم کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ محمود بدر نامی خودکش بمبار نے فوجی بس کو نشانہ بنایا جس میں 32افسران سوار تھے ۔ انہوں نے بس میں سوار 30 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔ دوسری جانب افغان سیکیورٹی فورسز کے تازہ آپریشن میں 34 عسکریت پسند ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ،4 جنگجوئوں کو گرفتار کرلیا گیا، افغان وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے صوبہ کنڑ اور صوبہ ہلمند کے بعض اضلاع میں آپریشن کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا ہے ۔ وزارت دفاع نے ان کاروائیوں کے دوران 3 افغان فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔



متعللقہ خبریں