بھارت میں ایک شخص اپنے اوپر شہابیہ گرنے سے ہلاک

بھارت میں پانی پینے کے لئے گاڑی سے اترتا ہوا ڈرائیور گاڑی کے اوپر گرنے والے شہابیے کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا

429682
بھارت میں ایک شخص اپنے اوپر شہابیہ گرنے سے ہلاک

دنیا میں پہلی دفعہ کوئی انسان اپنے اوپر براہ راست شہابیہ گرنے سے ہلاک ہو گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق بھارت میں پانی پینے کے لئے گاڑی سے اترتا ہوا ڈرائیور گاڑی کے اوپر گرنے والے شہابیے کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا ہے۔

ویلورے کے جوار میں گرنے والے اس شہابیے کے ٹکڑے ایک یونیورسٹی کے کیمپس میں بھی گرے ہیں جس کے نتیجے میں کیمپس کے اطراف میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

شہابیے کے ٹکڑے چھوٹے تھے تاہم انتہائی تیز رفتاری سے گرنے کی وجہ سے علاقے میں شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

صوبائی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈرائیور کے کنبے کو ایک لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچیس پچیس ہزار روپے امداد کے طور پر ادا کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سال 2013 میں روس میں گرنے والے شہابیے کے ٹکڑوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے زلزلے سے عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا اور ایک ہزار 200 افراد زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں