ایران میں سوائن فلو کی وجہ سے 33 افراد ہلاک

ایران کے نائب وزیر صحت علی اکبر سیاری نے کہا ہے کہ سوائن فلو کی وجہ سے 28 افراد کرمان اور پانچ افراد سیستان بلوچستان میں ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے چار افراد حاملہ خواتین تھیں جن میں ایچ ون این ون وائرس کا پتہ چلایا گیا تھا۔

403841
ایران میں سوائن فلو کی وجہ سے 33 افراد ہلاک

ایران میں سوائن فلو کی وجہ سے 33 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ایران کے نائب وزیر صحت علی اکبر سیاری نے کہا ہے کہ سوائن فلو کی وجہ سے 28 افراد کرمان اور پانچ افراد سیستان بلوچستان میں ہلاک ہوئے ہیں۔
ہلاک ہونے والے چار افراد حاملہ خواتین تھیں جن میں ایچ ون این ون وائرس کا پتہ چلایا گیا تھا۔
ایران کے ان دونوں صوبوں کے علاوہ تہران، کرمان شاہ اور مغربی آذربائیجان کے صوبوں میں بھی سوائن فلو وائرس کے موجود ہونے کا پتہ چلایا گیا ہے۔
وزارتِ صحت کی جانب سے اس وائرس کے آئندہ موسمِ سرما میں مزید خطرناک ثابت ہونے سے متنبہ کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں