یونیورسٹی کے طلباکے داعش کے حق میں نعرے ،27طلبا گرفتار

افغان سیکیورٹی فورسز نے جلال آباد سے داعش کے حق میں نعرے لگانے والے27 طلبا کو گرفتارکرلیا ہے ۔

367264
  یونیورسٹی کے طلباکے داعش کے حق میں نعرے ،27طلبا گرفتار

افغان سیکیورٹی فورسز نے جلال آباد سے داعش کے حق میں نعرے لگانے والے27 طلبا کو گرفتارکرلیا ہے ۔ ان میں سے متعدد گزشتہ ہفتے داعش کے حق میں ہونے والے ایک مظاہرے میں شامل تھے۔ ننگرہار کے گورنر سلیم خان قندوزی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ افغان سیکیورٹی فورسز نے ننگرہاریونیورسٹی کے ہاسٹل پرمنگل اوربدھ کی درمیانی شب چھاپہ مارا۔ گرفتار ہونے والے طلبا نے حکومت مخالف شدت پسندگروہوں سے وابستہ ہونے کااعتراف کرلیا ہے۔
گزشتہ ہفتے طلبا کی ایک بڑی تعداد نے ہاسٹل کے کمروں اور کھانے کی قواعد پر مظاہرہ کیا تھا مگر بعض طلبا نے مظاہرے میں داعش اور طالبان میں حق میں نعرے بازی کی۔ داعش اور طالبان شدت پسندوں کی طرح چہرے پر نقاب پہنے ہوئے بعض طلب علموں نے ان 2 تنظیموں کے پرچم بھی لہرائے۔ ایک طالب علم نے لاؤڈ اسپیکر پر کہاکہ داعش، طالبان اور حزب اسلامی کے پرچم لہرا کر ہم ملک کو ایک اسلامی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔
اس کے جواب میں مظاہرے میں شریک طلبا نے داعش اور طالبان کے حق میں نعرے بازی کی۔ ننگرہار یونیورسٹی کے صدر ببرک میاںخیل نے طلباکی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
دریں اثناءجرمنی نے افغانستان میں اپنے فوجیوں کی موجودگی کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے اگلے برس 2016 کے آخر تک بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔ چانسلر انجیلا مرکل کی کابینہ نے 980 جرمن فوجیوں کے افغانستان میں نیٹو اتحاد میں خدمات انجام دینے پر اتفاق کر لیا ہے جبکہ اس سے پہلے 850 خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جرمن وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ جرمن فوجی افغانستان میں فوجی آپریشنز یا افغان فوجیوں کے ساتھ مل کر فوجی مہمات میں حصہ لیں گےاور پارلیمنٹ کو اس تعداد کو منظور کرنا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں