طالبان کے دو گروپوں میں جھڑپیں 80 جنگجو ہلاک

افغانستان میں طالبان کے2 مخالف دھڑوں میں جھڑپوں کے دوران 80 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

365002
طالبان  کے دو گروپوں میں  جھڑپیں 80 جنگجو ہلاک

افغانستان میں طالبان کے2 مخالف دھڑوں میں جھڑپوں کے دوران 80 جنگجو ہلاک ہوگئے جب کہ داعش جنگجوؤں نے 7 افراد کو قتل کردیا۔
صوبہ زابل کے ضلع ارغن داب کے گورنر محمد نوسترایار نے بتایا کہ پچھلے 2 دنوں سے جاری جھڑپوں میں علیحدہ ہونے والے ملا محمد رسول کے دھڑے کودولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کی مدد حاصل ہے۔ زابل صوبے کے ڈپٹی پولیس چیف نے بتایا کہ جھڑپوں کا آغاز ہفتہ کی صبح خاک افغان اور ارغن داب اضلاع میں ہوا اور اب تک ملا رسول گروپ کے 60 جب کہ اختر منصور گروپ کے 20 جنگجو مارے جا چکے ہیں۔ یہ دونوں اضلاع طالبان کنٹرول میں ہیں ۔ زابل صوبے کے گورنر کے ترجمان اسلام گل سیال نے لڑائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپیں جاری ہیں۔ ملا اختر منصور کے مخالف عسکریت پسندوں نے گزشتہ ہفتے ایک بڑے جرگے میں ملا رسول کو اپنا ’سپریم لیڈر‘ منتخب کیا تھا۔ مبصرین ماضی میں طالبان گروپ میں دھڑے بندی رپورٹ کرتے رہے لیکن پہلی مرتبہ یہ دھڑا بندی کھل کر سامنے آئی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں