انڈونیشیا میں 6٫3 کی شدت کا زلزلہ

امریکی محکمہ ارضی تحقیقات نے اعلان کیا ہے کہ زیر زمین 14 کلو میٹر کی گہرائی میں رونما ہونے والے اس زلزلے کا مرکز مشرقی صوبے نوساتنگارا سے منسلک جزیرہ آلور کا کھلا سمندر تھا

362931
انڈونیشیا میں 6٫3 کی شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا کے مشرقی علاقوں میں 6٫3 کی شدت کا ایک زلزلہ رونما ہوا ہے۔
امریکی محکمہ ارضی تحقیقات نے اعلان کیا ہے کہ زیر زمین 14 کلو میٹر کی گہرائی میں رونما ہونے والے اس زلزلے کا مرکز مشرقی صوبے نوساتنگارا سے منسلک جزیرہ آلور کا کھلا سمندر تھا۔
انڈونیشین محکمہ موسمیات او جیو فزکس ایجنسی نے اس زلزلے کے بعد سونامی کا انتباہ نہیں دیا۔
عوام میں افراتفری مچانے والے اس زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب انڈونیشیا کے جزیرہ لومبوک میں واقع آتشی پہاڑ رِنجانی کے دوبار متحرک ہونے سے دو سیاحتی جزائر کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کی آمدورفت کو بند کر دیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں