نیپال میں پہلی خاتون صدر

نیپال میں کمیونسٹ پارٹی کی چئیر مین بدہیا دیوی بہانداری صدارتی انتخابات میں کامیاب ہو کر نیپال کی تاریخ کی پہلی خاتون صدر بن گئی ہیں

403526
نیپال میں پہلی خاتون صدر

جنوبی ایشیاء کے ملک نیپال میں کمیونسٹ پارٹی کی چئیر مین بدہیا دیوی بہانداری صدارتی انتخابات میں کامیاب ہو کر نیپال کی تاریخ کی پہلی خاتون صدر بن گئی ہیں۔
بہانداری کو حقوق نسواں کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے اور وہ پارلیمانی انتخابات میں 214 کے مقابلے میں 317 ووٹوں سے صدر منتخب ہوئی ہیں۔
بہانداری کمیونسٹ پارٹی کے سابق چئیر مین مدن بہانداری کی اہلیہ تھیں اور 1993 میں ٹریفک حادثے میں شوہر کی وفات کے بعد سیاست کے میدان میں آئیں۔
پہلی خاتون صدر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ نیپال کی دوسری صدر ہونے کا بھی اعزاز رکھتی ہیں۔
واضح رہے کہ نیپال میں 2008 میں شاہی حکومت کا خاتمہ ہوا اور اس کی جگہ وفاقی جمہوریہ نیپال کا قیام عمل میں آیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں