چین میں صرف ایک بچہ پیدا کرنے کی پالیسی ختم کی جا رہی ہے

تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے 1970 کی دہائی میں لاگو ہونے والی اس پالیسی کو ختم کرنے کا مقصدمعیشت پرمحدود آبادی کے اثرات کم کرنا ہے۔ 2013میں حکومت نے طے شدہ شرائط پورے ہونے کی صورت میں جوڑوں کو دو بچے پیدا کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

360280
چین میں صرف  ایک بچہ پیدا کرنے کی پالیسی ختم کی جا رہی ہے

چین میں کئی دہائیوں سے لاگو ’ایک بچہ‘ پالیسی ختم کرتے ہوئے جوڑوں کو دو بچوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔
تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے 1970 کی دہائی میں لاگو ہونے والی اس پالیسی کو ختم کرنے کا مقصدمعیشت پرمحدود آبادی کے اثرات کم کرنا ہے۔
2013میں حکومت نے طے شدہ شرائط پورے ہونے کی صورت میں جوڑوں کو دو بچے پیدا کرنے کی اجازت دے دی تھی۔
پچھلی کئی دہائیوں کے بعد 2012 میں پہلی مرتبہ کام کرنے والی آبادی کم ہوئی ہے۔پالیسی ختم کرنے کا اعلان حکمران کمیونسٹ پارٹی کی مالیاتی اصلاحات پر غور کیلئے اجلاس ختم ہونے پر کیا گیا۔
سرکاری نیوز ایجنسی نے ایک مختصر رپورٹ میں نئی پالیسی کا اعلان کیا مگر یہ نہیں بتایا کہ د و بچوں کی پالیسی پر کب سے عمل درآمد شروع کیا جائےگا۔
چین میں ایک بچہ پالیسی کی خلاف ورزی پر جوڑوں کو کم از کم جرمانہ ،ملازمت سے برخاستگی او ر کچھ کیسوں میں ماؤں کو حمل گرانے پر مجبور کیا جاتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں