ترکی کی جانب سے افغانستان کو مدد کی پیشکش

ترکی کے کابل میں سفیر علی سعید آکھن نے اناطولیہ ایجنسی کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے افغان اداروں سے ان کی ضروریات دریافت کی ہیں اور ہنگامی امداد کی فراہمی کا عندیہ دیا ہے

402592
ترکی کی جانب سے افغانستان کو مدد کی پیشکش

ترکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ بروز سوموار 7٫5 کی شدت کے زلزلے سے متاثرہ افغانستان کو امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
ترکی کے کابل میں سفیر علی سعید آکھن نے اناطولیہ ایجنسی کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے افغان اداروں سے ان کی ضروریات دریافت کی ہیں اور ہنگامی امداد کی فراہمی کا عندیہ دیا ہے۔
وزیر خارجہ فریدوں سنیر لی اول نے افغان وزیر خارجہ صلاحدین ربانی کو ٹیلی فون کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا اور ترکی کی امدادی تنظیموں کے اس ملک میں خدمات ادا کرنے کے لیے کمر بستہ ہونے کا کہا ہے ۔
آکن کے مطابق اس زلزلے سے علاقے میں موجود کسی ترک شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
دوسری جانب شمال مشرقی افغانستان میں رونما ہونے والے ہولناک زلزلے سے جانی نقصانات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اس ملک میں ابتک 115 افراد کے ہلاک اور 538 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جن میں اضافے کا خدشہ تا حال موجود ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں