افغانستان میں زلزلہ60 سے زائد افراد ہلاک

افغانستان کے شمال مشرقی حصے میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں جس کےنتیجے میں 60 سے زائد افراد ہلاک اور بے شمار افراد زخمی ہوگئے۔

401352
افغانستان میں زلزلہ60 سے زائد افراد ہلاک

افغانستان کے شمال مشرقی حصے میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں جس کےنتیجے میں 60 سے زائد افراد ہلاک اور بے شمار افراد زخمی ہوگئے۔
 شمال مشرقی افغانستان میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں جب کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی۔ حکام کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں کے نتیجے میں تلوکان شہر میں اسکول میں بھگدڑ مچنے سے 12 طالبات جاں بحق ہوگئیں جب کہ مشرقی شہر جلال آباد میں 5 افراد جاں بحق اور 55 زخمی ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی حصوں میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں