مالدیپ:صدر کو ہلاک کرنے کی سازش میں نائب صدر گرفتار

مالدیپ کی پولیس نے نائب صدر احمد ادیب کو گزشتہ ماہ صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم کی کشتی میں ہونے والے دھماکے میں ملوث ہونے کی بنا پر گرفتارکرلیا گیا ہے

398704
مالدیپ:صدر کو ہلاک کرنے کی سازش میں نائب صدر گرفتار

مالدیپ کی پولیس نے نائب صدر احمد ادیب کو حراست میں لے لیا ہے۔
نائب صدر پر الزام ہے کہ وہ گزشتہ ماہ صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم کی کشتی میں ہونے والے دھماکے میں ملوث تھے۔
پولیس کے مطابق نائب صدر ادیب کو آج چین کے سرکاری دورے سے وطن واپسی پر ہوائی اڈے پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔


واضح رہے کہ ستمبر میں حج سے واپسی پر مالدیپ پہنچنے والے صدر عبداللہ یامین کی اسپیڈبوٹ میں دھماکہ اس وقت ہوا تھا جب وہ ہوائی اڈے سے دارالحکومت مالے جا رہے تھے۔
اس واقعے میں صدر عبداللہ یامین محفوظ رہے تھے تاہم ان کی اہلیہ اور دو محافظ زخمی ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں