بھارت:آسمانی بجلی گرنے سے 32 افراد ہلاک

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں آسمانی بجلی گرنے سے بتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ریاستی حکومت نے متاثرین کے لواحقین کو چار چار لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے

376194
بھارت:آسمانی بجلی گرنے سے 32 افراد ہلاک

بھارتی ریاست آندھر پردیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 32 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ اموات نالور، پرکاسم، گنتور، کرشنا، مشرقی گوداوری، اننت پور اور سریکاکولم اضلاع میں ہوئیں۔
وزیر اعلی چندربابو نائیڈو نے حالات کا جائزہ لیا اور آسمانی بجلی کی زد میں آ کر مرنے والوں کے لواحقین کے لیے چار چار لاکھ معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 61 ہو گئی ہے۔
آسام میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق رواں سال چوتھی بار آنے والے سیلاب میں اتوار کو پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں


ٹیگز:

متعللقہ خبریں