جنوبی کوریا میں ماہی گیروں کی ایک کشتی ڈوبنے سے 10 افراد ہلاک

کشتی سے بچائے جانے والے تین افراد کے مطابق حادثے کے موقع پر دس گھنٹے کے قریب تمام افراد نے بچنے کی کوشش کی لیکن بڑی بڑی لہروں کی وجہ سے ان میں سے کوئی بھی نہ بچ سکا

375205
جنوبی کوریا میں ماہی گیروں کی ایک کشتی ڈوبنے سے 10 افراد ہلاک

جنوبی کوریا میں ماہی گیروں کی ایک کشتی ڈوبنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔
کوجا کے جزیرے میں الٹی ہوئی کشتی کے ہفدتے کی شام ہی لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی۔
کشتی سے بچائے جانے والے تین افراد کے مطابق حادثے کے موقع پر دس گھنٹے کے قریب تمام افراد نے بچنے کی کوشش کی لیکن بڑی بڑی لہروں کی وجہ سے ان میں سے کوئی بھی نہ بچ سکا۔
گزشتہ سال جنوبی کوریا ہی میں فیری بوٹ کے حادثے میں 300 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں زیادہ تر طالبِ علم شامل تھے۔
اس حادثے کے بعد حکومت پر فیری بوٹس کی چیکنگ اور نگرانی صحیح طریقے سے نہ کرنے کے الزامات لگائے گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں