آسام میں تباہ کن سیلاب ،77 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست آسام میں سیلاب آنے سے 77 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ سینکڑوں دیہات کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔

373819
آسام میں تباہ کن سیلاب ،77 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست آسام میں سیلاب آنے سے 77 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ سینکڑوں دیہات کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔
گزشتہ روز ریاست آسام کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل نے اعلان کیا کہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں تقریباً 8 لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور تقریباً 50 ہزار افراد کو خیموں میں پناہ دی گئی ہے ۔ ریاست آسام کے دریاؤں میں طغیانی آنے سے 1600 دیہات کو سخت نقصان پہنچا ہے۔
سیلاب کے باعث مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے جب کہ شدید بارشوں کے باعث متعدد سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ریاست آسام کے اسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں